فرقہ جديد نام نہاد اہل حدیث کے بعض
متعصب لوگوں نے (
غنية
الطالبين ) کی اس عبارت کو لے کر امام ابوحنیفہ
اور احناف کے خلاف بہت شور مچایا اور آج تک اس وسوسہ کو گردانتے چلے جارہے هیں
،انهی لوگوں میں پیش پیش کتاب " حقیقت الفقہ " کے مولف نام نہاد اہل حدیث غیرمقلد عالم یوسف جے پوری بھی ہے ،
لہذا اس نے اپنی کتاب " حقیقت الفقہ "
میں گمراه فرقوں کا عنوان قائم کرکے اس کے تحت فرقہ کا نام " الحنفیہ" اور پیشوا کا نام ابو حنيفہ نعمان بن ثابت
لکھا ، اور "حنفیہ "
کو دیگرفرق ضالہ کی طرح ایک گمراه فرقہ قرار دیا اوراسی غرض سے شیخ عبدالقادر
جیلانی کی کتاب ( غنیۃ الطالبين) کی
عبارت نقل کی۔
امام ابوحنیفہ کی طرف منسوب اس وسوسہ کا
جواب دینے سے قبل یوسف جے پوری کی امانت ودیانت ملاحظہ کریں ، اس نے اصل عبارت پیش
کرنے بجائے صرف ترجمہ پر اکتفاء کیا اور وه بھی اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق
ذکرکیا ،(غنيۃ الطالبين ) کی اصل عبارت اس طرح ہے ۔
أما الحنفية فهم بعض أصحاب
أبي حنيفة النعمان بن ثابت زعموا ان الإيمان هوالمعرفة والإقرار بالله ورسوله وبما
جاء من عنده جملة على ماذكره البرهوتي فى كتاب الشجرة۔ (291)