تازہ ترین تحریریں

Tuesday 20 March 2018

امام ابو الحسن اشعری اور امام ابو منصور ماتريدی کے بعد لوگ اپنے آپ کو اشعری وماتریدی کیوں کہنے لگے؟


اس سوال کا جواب چوتھی صدی ہجری کے عالم اور امت مسلمہ کے مستند ومعتبرامام وفقیہ ومحدث ومفسر حفظ واتقان وضبط میں سب سے فائق مرجع العوام والخواص تمام علوم الشرعیۃ کے بے مثل امام ، میری مراد امام حافظ ابو بكر احمد بن حسین  بہیقی رحمہ الله تعالى ہیں ،جن کے متعلق حدیث ورجال کے مستند امام حافظ ذہبی اس طرح تبصره کرتے ہیں ، کہ اگر امام بہیقی چاہے تو اپنا ایک مستقل اجتہادی مذہب ومسلک بنا لیتے کیونکہ اجتہاد پرقادرتھے اورعلوم میں وسعت رکھتے تھے اور اختلاف کی معرفت رکھتے تھے ۔ یعنی امام بیہقی میدان اجتہاد کے شہسوار تھے لیکن باوجود اس اہلیت وکمال کے دین میں امام شافعی کی راہنمائی وتقلید کا دامن پکڑا ، خیر میں نے یہ چند کلمات اس لئے عرض کئے تاکہ امام بہیقی کا مرتبہ پہلے ذہن نشین ہوجائے ، اب میں مذکوره سوال کا جواب اسی امام کی زبانی نقل کرتا ہوں ،
وقال الحافظ أبو بكر البيهقي رحمه الله تعالى
إلى أن بلغت النوبة إلى شيخنا أبي الحسن الأشعري رحمه الله فلم يحدث في دين الله حَدَثاً، ولم يأت فيه ببدعة، بل أخذ أقاويل الصحابة والتابعين ومن بعدهم من الأئمة في أصول الدين فنصرها بزيادة شرح وتبيين،الخ (تبیین كذب المفتری 103، الطبقات الكبرى للتاج السبكی 3/397)
یہاں تک کہ نوبت ہمارے شیخ ابو الحسن اشعری رحمہ الله تک جا پہنچی  پس اس ( ابو  الحسن اشعری ) نے دین میں کوئی نئی چیزایجاد نہیں کی ، اور نہ کوئی بدعت لے کرآئے ، بلکہ صحابہ  کرام رضی اللہ عنھم وتابعین ؒ    وتبع تابعین ؒ   اور ان کے بعد آنے والے ائمہ اصول الدین کے اقوال ( وعقائد ) کولیا  اور اس کی بھرپور نصرت کی اور اس کی مزید شرح وتبیین وتفسیر کی ۔ 
دیگرائمہ نے بھی یہی بات کہی ہے ، کہ اشعری وماتریدی کی طرف نسبت وانتساب کی حقیقت صرف یہی ہے کہ ان دوائمہ نے اپنی پوری زند گی عقائد اہلسنت کی حفاظت وصیانت ودفاع وجمع وتدوین وتبلیغ وتشہیر میں صرف کردی ،لہذا تمام اہلسنت ہرزمانہ میں ان کے بعد ان کی طرف نسبت کرنے لگے ، تاکہ دیگرگمراه وبدعتی افراد وجماعات سے امتیاز وفرق رہے
الله تعالی تمام اہل اسلام کو صحیح سمجھ  و ہدایت  نصیب کرے اور ہر قسم کے شیطانی وساوس سے محفوظ رکھے ۔
 الأشاعرة والماتريدية أهل السنة والجماعة
فرقہ جدید اہل حدیث میں شامل جہلاء عوام الناس کو ایک وسوسہ پڑھا دیتے ہیں ، اور جاہل اندھے  مقلد عوام اسی وسوسہ کو یاد کرکے رات دن گردانتے رہتے ہیں ، اور اپنے زعم میں بڑے خوش ہوتے ہیں کہ اب ہم نے صراط مستقیم پالیا ہے ، ہمارا عمل تو صرف قرآن وحدیث پر ہے ۔انہی وساوس میں سے ایک وسوسہ کاذبہ یہ بھی ہے اشاعره وماتریدیہ گمراه ہیں ، اب جاہل آدمی کو کچھ پتہ نہیں کہ اشاعره وماتریدیہ کون ہیں ؟ ان کے کیا عقائد ونظریات ہیں ؟ ان کی کیا تاریخ ہے ؟ ان کا کون سا عقیده گمراه ہے ؟
بس اس جاہل کے پاس دلیل وثبوت یہی ہے کہ فلاں شیخ صاحب نے کہا ہے ،کذب وجہالت کی اندهی تقلید کی جیتی جاگتی تصویرکسی نے دیکھنی ہو تو وه آج کل کے فرقہ جدید اہل حدیث میں شامل عوام دیکھ لے ، ان بے چاروں کی حالت بہت قابل رحم ہے کیونکہ ان کو قرآن وحدیث کے نام پر فرقہ جدید اہل حدیث میں داخل کیا جاتا ہے اور پھر درپرده چند جہلاء کی اندهی تقلید کرائی جاتی ہے جن کوشیخ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اور یہی وساوس ان کو یاد کروائے جاتے ہیں ، آپ از راه امتحان کسی عامی نام نہاد اہل حدیث یا غیر مقلد سے پوچھ لیں کہ فرقہ جدید اہل حدیث میں شامل ہونے کے بعد کتنا قرآن سیکھا ؟ کتنی سنتیں سیکھی ؟ کتنی احادیث یاد کیں ؟ کتنی مسنون دعائیں یاد کیں ؟ کتنے آداب شرعیہ سیکھ لئے ؟ جواب زیرو ہوگا ۔
گذشتہ سطور میں اشاعره وماتریدیہ کی تعریف وحقیقت وتاریخ وعقائد کے حوالہ سے کچھ تفصیل پیش کی گئی ،خوب یاد رکھیں کہ امت مسلمہ میں امام ابو الحسن اشعری اورامام ابو منصور ماتريدی کے مذہب کے ظہور کے بعد تمام کباراہل علم مفسرین  ومحدثین  وفقہاء  واصولیین  ومتكلمین  واہل لغت  ومؤرخین  وقائدین ومصلحین  وغيرھم اشاعرة  یا  ماتريدیہ  ہی کہلائے ، کیونکہ ان دو جلیل القدر اماموں نے عقائد صحابہ کرام رضی اللہ عنھم  وتابعین ؒ وتبع تابعینؒ    ہی کو جمع کیا ، اسی طرح بعد میں آنے والے عوام وخواص مسلمین نے عقائد واصول میں انہی دو اماموں کی طرف اپنی نسبت کی ، بطور مثال چند ائمہ اسلام کے اسماء گرامی پیش خدمت ہیں جو اشعری  یا  ماتریدی کہلائے ،

أهل التفسير ومفسرین وعلماء علوم القرآن :
القرطبي = وابن العربي = والرازي = وابن عطية = المحلي = البيضاوي = الثعالبي = أبو حيان = ابن الجزري = الزركشي = السيوطي = الآلوسي = الزرقاني = النسفي = القاسمي وغيرهم كثير رحمهم الله 
اہل الحديث ومحدثین وعلماء علوم الحدیث 
الحاكم = البيهقي = الخطيب البغدادي = ابن عساكر = الخطابي = أبو نعيم الأصبهاني = القاضي عياض =ابن الصلاح =المنذري =النووي =العز بن عبد السلام =الهيثمي =المزي =ابن حجر =ابن المنير =ابن بطال اورشراح الصحيحين = اورشراح السنن = العراقي وابنه =ابن جماعة =العيني =العلائي =ابن فورك =ابن الملقن =ابن دقيق العيد =ابن الزملكاني =الزيلعي =السيوطي =ابن علان =السخاوي =المناوي =علي القاري =البيقوني =اللكنوي =الزبيدي وغيرهم رحمهم الله 
أهل الفقه وفقهاء وعلماء اصول الفقه 
الحنفية : 
ابن نجيم =الكاساني =السرخسي =الزيلعي =الحصكفي =الميرغناني =الكمال بن الهمام =الشرنبلالي =ابن أمير الحاج =البزدوي =الخادمي =عبد العزيز البخاري وابن عابدين =الطحطاوي وغيرهم كثير رحمهم الله 
المالكية :
ابن رشد =القرافي =الشاطبي =ابن الحاجب =خليل =الدردير =الدسوقي =زروق =اللقاني =الزرقاني =النفراوي =ابن جزي =العدوي =ابن الحاج =السنوسي =ابن عليش وغيرهم كثير رحمهم الله 
الشافعية : 
الجويني وابنه =الرازي =الغزالي =الآمدي =الشيرازي =الاسفرائيني =الباقلاني =المتولي =السمعاني =ابن الصلاح =النووي =الرافعي =العز بن عبد السلام =ابن دقيق العيد =ابن الرفعة =الأذرعي =الإسنوي =السبكي وابنه =البيضاوي =الحصني =زكريا الأنصاري =ابن حجر الهيتمي =الرملي =الشربيني =المحلي =ابن المقري =البجيرمي =البيجوري =ابن القاسم =قلوبي =عميرة =الغزي =ابن النقيب =العطار =البناني =الدمياطي =آل الأهدل وغيرهم كثير رحمهم الله 
أهل التواريخ وسير وتراجم 
القاضي عياض =المحب الطبري =ابن عساكر =الخطيب البغدادي =أبو نعيم الأصبهاني =ابن حجر =المزي =السهيلي =الصالحي =السيوطي =ابن الأثير =ابن خلدون =التلمساني =الصفدي =ابن خليكان وغيرهم كثير رحمهم الله 
أهل اللغة وعلماء علوم اللغة
الجرجاني =الغزويني =ابن الأنباري =السيوطي =ابن مالك =ابن عقيل =ابن هشام =ابن منظور =الفيروزآبادي =الزبيدي =ابن الحاجب =الأزهري =أبو حيان =ابن الأثير =الجرجاني =الحموي =ابن فارس =الكفوي =ابن آجروم =الحطاب =الأهدل وغيرهم كثير.رحمهم الله 
یہ چند مشہور ائمہ اسلام ومشاہیراسلاف امت کے  اسماء  کی طرف ایک اشاره کردیا ، ان میں سے ہرایک عالم و امام اپنی ذات میں ایک انجمن ہے اور علم ومعرفت کا ایک خزانہ ہے ، یہ سب ائمہ اسلام اور ان کے علاوه سب اشاعرة  یا  ماتريدیہ  تھے ، اور اگرتمام علماء اشاعرة  و ماتريدیہ  کے صرف اسماء کوبھی جمع کیا جائے توبڑے بڑے دفترتیار ہوجائیں ، حاصل یہ کہ علماء حنفیہ  ماتريدیہ  ہیں ، علماء مالكیہ  وشافعیہ اشعریہ ہیں ، اورعلماء حنابلہ اثریہ  ہیں ۔
اب سوال یہ ہے کہ جن مشاہیر ائمہ کے اسماء ہم نے ذکرکئے ہیں ، اور جن کے نام ذکرنہیں کئے وه بھی بہت زیاده ہیں ، کیا یہ سب گمراه اور اہلسنت  والجماعت سے خارج تھے ؟؟ ( معاذالله )
 امام محمد سفارینی  الحنبلی ( صاحب العقیدة السفارینیۃ ) فرماتے ہیں اپنی کتاب ( لوامع الأنوار ) میں کہ اہل سنت کی تین جماعتیں ہیں ،
1 = الاثریہ ، ان کا امام احمد بن حنبل رحمہ الله ہے 
2 = الاشعریہ ، ان کا امام ابوالحسن اشعری رحمہ الله ہے 
3 = الماتردیہ ، ان کا امام ابو منصور ماتریدی رحمہ الله ہے ۰ 
قال الإمام محمد السفاريني الحنبلي صاحب العقيدة السفارينية : حيث قال في كتابه لوامع الأنوار شرح عقيدته (1/ 73 ) أهل السنة والجماعة ثلاث فرق ،
 الأثرية وإمامهم أحمد بن حنبل رحمہ الله 
والأشعرية وإمامهم أبوالحسن الأشعري رحمہ الله ، 
والماتردية وإمامهم أبو منصور الماتريدي رحمہ الله اهـ

No comments:

Post a Comment