تازہ ترین تحریریں

Tuesday 1 September 2020

حافظ ابن حجر عسقلانی اور حدیث نزول کو سمجھنے کے طریقے کی وضاحت

امام ابن حجر عسقلانی ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے  مختلف طریق میں سے ایک طرق کی وضاحت کرتے ہوئے ،جو بعض اوقات حدیث نزول کے طور پر بھی  یاد کی جاتی ہے (جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ خدا ہر رات زمین پر اترتا)۔ ان کی کتاب فتح الباری ، جلد 3 ، صفحہ 23 (آپ کو صفحات 22 اور 24  بھی اسکین  دیاگیا ہے ، تاکہ آپ ضرورت پڑنے پر مکمل سیاق و سباق پڑھ سکیں ، لیکن ذیل میں ترجمہ کردہ صفحہ 23 میں موجود ہے):

جب تک کہ ان کے قول ینزلو ربنا الا السماء الدنیا " ، جو لوگ اللہ کی طرف ہدایت کی تصدیق کرتے ہیں ، اس متن پر انحصار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اوپر کی سمت ہے یعنی العلو ۔ اور یہ ایسی بات ہے کہ جمہور علماء نے اس کی تردید کی ہے۔  اس کے بعد لوگوں نے  اس کےمعنی  میں ہیر پھیر کیا یعنی اس معنی سے پھر گئے  یعنی النزول کے معنی سے کچھ نے اس کے لغوی معنی  لئے اور بے شک یہ مشبہ  ہیں۔اور اللہ تعالی ان کی باتوں سے بالکل آزاد ہے۔ دوسروں نے ان تمام احادیث کی حقیقت سے انکار کیا ہے جو اس سلسلے میں روایت کی گئی ہیں یہ خوارج اور معتضلی ہیں ، اور یہ واقعی حیرت زدہ  اور پریشان حال ہیں کیونکہ ایک طرف وہ اس کی ترجمانی کرتے ہیں جو ہمارے پاس قرآن مجید میں پہنچا ہے۔  جو اس سے ملتا جلتا ہے ، اور دوسری طرف وہ اس بات کا انکار کرتے ہیں جو حدیث سے آیا ہے ، یا تو جہالت کی وجہ سے ، یا ضد کی وجہ سے۔ دوسروں نے یہ نصوص پڑھتے ہی جیسا کہ ان کا نزول ہوا ، عام طور پر ان پر یقین لے آئے، جبکہ اللہ تعالی کو بشریت کے طریق  اور معنی کی نسبت  [کیفیت] سے آزاد کرتے ہیں ، اور یہی سلف کی اکثریت ہیں۔   [اس  میں سب سے اوپر] ، بیہقی اور دیگر نے روایت کیا ہے ائمہ اربعہ  سےاور دو سفیانوں سے ، دو حماد  سے، الاوزاعی ، اللیث  سے اور دیگر  سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے اس متن کی تفسیر اللہ سبحانہ وتعالی  کی شان کے مطابق کی ہے  جو اس کی شان کے لائق ہے، اور عربوں کی زبان میں جو کچھ استعمال ہورہا ہے اس کو فائدہ دیتا ہے۔ کچھ دوسرے لوگ ان کی تفسیر میں اس حد تک چلے گئے کہ یہ ایک قسم کی تحریف کا شکار ہوا۔ دوسروں نے [اب بھی] 'قریب ترین' تشریح '، یعنی عربوں کی زبان میں استعمال ہونے والے  معنیٰ، اور' دور دراز کی تاویلات والے معنیٰ'کی حی میں  فرق واضح کیا ، اور اس کے نتیجے میں انہوں نے کچھ معاملات میں وضاحت کی ہے اور  کچھ میں تفویض سے کام لیا  [یعنی اللہ پر اس کے معنیٰ کو چھوڑ دیا اور خود اس کے معنیٰ اور تشریح سے گریز کیا]  اور یہ امام مالک سے روایت کیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق ابن دقیق العید نے کی ہے کہ البیہقی نے کہا ہے کہ (ان سبھی طریقوں میں سے) سب سے محفوظ بات یہ ہے کہ  بنا سوال  کئے [بلا کیف]  ان عبارتوں پر یقین کرنا اور اس کے بارے میں بات نہ کرنا۔

"

اس اقتباس سے یاد رکھنے کے لئے نکات:

·         امام ابن حجر عسقلانی کا انتقال 852 میں ہجری تقویم میں ہوا ، یعنی 500 سے زیادہ سال پہلے ۔
صحیح البخاری کی ان کی تفسیر ، فتح الباری " کے عنوان سے ایک ایسی کتاب ہے جس کے مطالعہ  کئے بغیر اسلامی علوم میں کوئی طالب علم یا کوئی مناسب عالم  صحیح بخاری  کو نہیں سمجھ سکتا۔

·         اس اقتباس میں ، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ جو لوگ اس حدیث کو اس کے لغوی معنی کے مطابق لیتے ہیں وہ مشبہ  ہیں ، یعنی وہ لوگ جو  اللہ تعالی کو اس کی تخلیقات سے ملاتے جلاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ سلف کے علمائے کرام سے جیسے  چار مکاتب کے بانیوں سے بھی  کچھ تشریحات نقل کی گئی ہیں۔



No comments:

Post a Comment