وسوسه = همارے اوپرشریعت نے کتاب وسنت کی اتباع کو لازم کیا هے نہ کہ ائمہ اربعہ کی اتباع وکلام کو لہذا ائمہ اربعہ کی پیروی کوچهوڑنا ضروری هے۰
جواب = دلائل شرعیہ صرف كتاب وسنت هی نہیں بلکہ اجماع، وقياس، وقول صحابي، وعرف، واستحسان، وغير ذلك بهی اهل سنت کے نزدیک دلائل شرعیہ میں داخل هیں ، اور صرف كتاب وسنت کوهی دلیل کہنا اوردیگردلائل کوتسلیم نہ کرنا بہت بڑی خطا هے ،
اورجہاں تک تعلق هے أقوال ائمة مجتهدين کا تو وه كتاب وسنت کے مخالف ومقابل نہیں هیں بلکہ ان کے أقوال کی حیثیت كتاب وسنت کے لیئے بمنزلہ تفسير وبيان کے هیں لہذا أقوال الأئمة کولینا آيات واحاديث کے چهوڑنے مترادف هرگزنہیں هیں بلکہ بعینہ كتاب وسنت کا هی تمَسُّك هے کیونکہ آيات واحاديث انهی ائمة کرام کے واسطہ سے هم تک پہنچی هیں اور یہ ائمة کرام اوراسلاف عظام سب سے زیاده كتاب وسنت کا علم رکهتے تهے ، صحیح وسقیم حسن وضعیف مرفوع ومرسل ومتواتر ومشہوروغیره احادیث ، متقدم ومتأخر کی تاریخ، ناسخ ومنسوخ ، أسباب ولغات ، ضبط وتحرير وغیره غرض یہ کہ تمام علوم میں اعلی درجہ کا کمال رکهتے تهے ، قرآن واحاديث کے علوم واسرار ومعارف کوسب سے زیاده جاننے والے تهے ، لہذا قرآن واحاديث سے ان ائمہ نے فوائد وأحكام ومسائل مستنبط کیئے اور لوگوں کے سامنے اس کوبیان کیئےاوران کے گراں قدر خدمات اور قربانیوں نے هی قرآن واحاديث اوردین پرعمل کوآسان بنایا ، اور قرآن واحاديث میں وارد شده مشکل ومخفی مسائل کوحل کروایا ، اورالله تعالی نے ان ائمہ کرام کے ذریعہ امت میں خیرکثیرکوپهیلایا۔
تازہ ترین تحریریں
Monday, 27 August 2012
شریعت نے کتاب وسنت کی اتباع کو لازم کیا ہے نہ کہ ائمہ اربعہ کی اتباع
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment