وسوسه = مقلدین صرف ائمہ اربعہ کی تقلید کیوں کرتے هیں مجتہد تواوربهی هیں؟؟ لہذا مقلدین کا یہ عمل بهی تقلید کی طرح بدعت هے ۰
جواب = یہ
وسوسہ بهی باطل هے کیونکہ کسی بهی امام مجتہد کی تقلید واتباع کے لیئے
ضروری هے کہ اس کے تمام اجتہادات محفوظ ومُدون هوں ، اوراس کے اقوال وفتاوی
واحوال قطعیت وتواترسے مشہور ومعلوم هوں ، اور یہ مرتبہ وشرف ائمہ اربعہ
کے سوا کسی اور امام مجتہد کوحاصل نہیں هوا ، لہذا فروعی مسائل میں صرف
ائمہ اربعہ کی طرف رجوع هوگا ، اورپهر ائمہ اربعہ دیگر فضائل واوصاف
وکمالات کے حامل هونے کے ساتهہ ساتهہ قول باری تعالی (واتبع سبيل من أناب إلي )
کی عُموم میں داخل هیں ، کسی دوسرے مجتہد کی تقلید نہیں هوگی کیونکہ "
اتباع سَبیل " کے لیئے " علم سَبیل " ضروری هے ، اور یہ بات ثابت هے کہ بجز
ائمہ اربعہ کے کسی اور امام مجتہد کی سبیل تمام جزئیات وفروعات کی تفصیل
کے ساتهہ معلوم نہیں تواسں کی اتباع وتقلید کیسے هوگی ؟؟ پس اتباع وتقلید
کا انحصار مذاهب اربعہ میں ثابت هوا۔
No comments:
Post a Comment