اس فرقہ جدید کے اکابر وبانیان حضرات اکابرعلماء دیوبند کےهم عصرتهے اورایک هی ملک کے رهنے والے تهے ، یقینا اس فرقہ جدید کے اکابرنے تقلید وغیره کئ مسائل میں اهل سنت سے اختلاف کیا لیکن میری ناقص معلومات کے مطابق انهوں نے اکابرعلماء دیوبند کے عقائد کےکفریہ شرکیہ هونے کا فتوی نہیں لگایا ،
لیکن وقت گذرنے کے ساتهہ اس فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث کی بطن سے کئ اورفرقے بهی نکلتے رهے اورساتهہ هی اس فرقہ جدید میں ایسے لوگ بهی شامل هوتے رهے جواپنے هی اکابرکے طریق وراه سے بهی دورجانکلے ،

حتی ایک صاحب نظرشخص جب اس فرقہ جدید کے هم نواوں کا قدیم وجدید مواد ولٹریچر پڑهتا هے تو وه دیکهتاهے کہ ان کا آپس میں عقائد ومسائل میں اتنا شدید اختلاف وتضاد هے کہ سوائے حیرانی وپریشانی کے کچهہ هاتهہ نہیں آتا ،
لہذا آج کل اسی فرقہ جدید کی طرف اپنےآپ کو منسوب کرنے والے چند جہلاء وسفہاء نے بڑے زور وشور سے یہ نعره لگانا شروع کیا کہ علماء دیوبند کے عقائد کفریہ شرکیہ هیں ، اورعوام الناس کویہ باورکراتے هیں علماء دیوبند مشرک بدعتی قبرپرست اورگمراه هیں ، اورایسی هی نامراد کوشش ان جہلاء وسفہاء نے مختلف ذرائع استعمال کرکے عرب کے سلفی علماء کے سامنے بهی کی اوران کو بهی یہ باورکرایا کہ علماء دیوبند کے عقائد کفریہ شرکیہ هیں ،
توحید وسنت کے ان نام نہاد علمبرداروں نے علماء دیوبند کو مشرک وگمراه ثابت کرنے کے لیئے اوراپنے اس مذموم هدف کے حصول کے لیئے جوطریقہ اختیارکیا هے وه یہ هے کہ یہ جہلاء وسفہاء وحاسدین وحاقدین حضرات اکابرعلماء دیوبند کی مختلف کتب ورسائل سے کوئ واقعہ ، حکایت ، کرامت ، کسی بزرگ کا مقولہ ، تصوف وصوفیہ کی کوئ اصطلاحی بات ، کوئ مُحتمل عبارت ، لیتے هیں پهر اپنی طرف سے اس کا خود ساختہ معنی ومطلب متعین کرتے هیں اورپهراس پرعلماء دیوبند کے عقیده کا لیبل لگا دیتے هیں ،
عوام کی ایک کثیرتعداد کوانهوں نے انهی وساوس کے ذریعہ سے اهل حق علماء دیوبند سے برگشتہ کیا ، لہذا ان اکابراعلام پرلعن طعن اوران کے خلاف بکواسات کرنے کواور مختلف اکاذیب و وساوس پهیلانے کو چند جاهل ومجہول افراد نے اپنا دن رات کا مشغلہ هوا بنایا هے اوراس طرح ناواقف لاعلم عوام کوگمراه کرتے هیں ، اوریہی ناکام کوشش عرب کے سلفی علماء کے حلقوں میں بهی کی گئ ، لیکن ان پهونکوں سے یہ چراغ بجهایا نہیں جاسکتا ،



الحمد لله حضرات اکابرعلماء دیوبند دین حق دین اسلام کے حقیقی عالم وخادم هیں ، عقائداسلامیہ اورسرحدات اسلام کے سچے محافظ هیں ، منهج سلف کے حقیقی پاسدار هیں ، انبیاء علیهم السلام کے سچے وارث هیں ، هندوستان کےظلمت کده میں میں خصوصا اورپوری دنیا میں عموما توحید واسلام کا پرچم بلند کرنے والے هیں ، اکابرعلماء دیوبند ایک روشن وتابناک تاریخ ایک عظیم کردار ایک بے مثال وعظیم علمی وعملی ودینی وتبلیغی کارناموں کے حامل شخصیات کا نام هے ، اوراکابرعلماء دیوبند اپنے مسلک کے اعتبارسے حقیقی وکلی طورپراهل سنت والجماعت هیں ، اوراهل سنت کا بهی وه اصل حصہ هیں کہ جو اهل سنت
والجماعت کے تمام عقائد واصول وقوانین کے ازاول تا آخر پابند رهے اوراب بهی هیں اوران شاء الله آئنده بهی رهیں گے ، اوراکابرعلماء دیوبند خود رو قسم کے اهل سنت نہیں هیں بلکہ ان کا استناد اورسندی سلسلہ سلف صالحین وائمہ اهل سنت سے ملا هوا هے ، اس لیئے مسلک کے اعتبارسے نہ وه کوئ جدید فرقہ هیں اورنہ بعد کی پیداوارهیں ، بلکہ وهی قدیم اهل سنت والجماعت کا مسلسل سلسلہ هے جواوپرسے تسلسل واستمراراورسند متصل کے ساتهہ چلا آرها هے ، لہذا حضرات اکابرعلماء دیوبند اهل سنت والجماعت کا اصل طبقہ هیں ، اوران اکابراعلام کا مسلک بعینہ اهل سنت والجماعت کا مسلک هے ، اوران اکابراعلام کا مسلک جامع ومعتدل ترین هے جس میں نہ افراط هے نہ تفریط هے نہ مبالغہ هے نہ غلو وتجاوز هے بلکہ پورے مسلک میں کمال جامعیت واعتدال کا جوهرپیوستہ هے ۰
علماء دیوبند کے خلاف فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث کے بعض جہلاء کا هروقت طعن وتشنیع کرنا اوران کے خلاف وساوس واکاذیب پهیلانا محبوب ترین مشغلہ هے ، لہذا خوب یاد رکهیں هم نے ان کے تمام وساوس واکاذیب کو تحقیقی نظرسے دیکها هے جوصرف اورکذب وافتراء ودجل وفریب هے ، لیکن عوام کے پاس چونکہ علم وفہم کی کمی هوتی هے لہذا وه ان وساوس کوجلد قبول کرتے هیں ، اورعلماء دیوبند کے خلاف ان کے وساوس چند عبارات کے گرد گهومتے هیں ، اور وه جیسا کہ میں نے اوپرعرض کیا کہ کوئ واقعہ ، حکایت ، کرامت ، کسی بزرگ کا مقولہ ، تصوف وصوفیہ کی کوئ اصطلاحی بات ، کوئ مُحتمل عبارت ، پهر اپنی طرف سے اس کا خود ساختہ معنی ومطلب متعین کرکے اس پرعلماء دیوبند کے عقیده کا لیبل لگا دینا ، لہذا وه ناواقف لوگ جوان وساوس کوقبول کرچکے هیں ان کی خدمت میں عرض هے کہ یہ ان وساوس کی حقیقت هے جوعقیده توکیا هوتے بلکہ تصوف کے غیرضروری مسائل هیں ، لہذا حقیقت واضح هونے کے بعد بهی یہ لوگ اگرانهی وساوس کی تقلید کرتے هیں توان کی اپنی مرضی هے بہرحال هماری طرف سے ان پرحجت تمام هوچکی هے ،
اورعلماء دیوبند کے خلاف ان وساوس واکاذیب پهیلانے والوں کو صرف یہ کہتا هوں ،
ولله درمن قال
يا ناطح الجبل العالي ليكلّمه *** أشفق على الرأس لا تشفق على الجبل
اے وه شخص جوبلند ترین فلک شگاف پہاڑ پراپنا سرمار رها تاکہ پہاڑکوزحمی کرے ، اے وه شخص اپنے سرپر رحم کرنہ کہ پہاڑپر ۰
ولوم الخفاش لاتضرالشمس ،
چمگادڑ اگرسورج کوملامت کرے تو یہ سورج کوکچهہ نقصان نہیں دیتا ۰