تازہ ترین تحریریں

Thursday 13 September 2012

تبلیغی جماعت کا جو طریقہ تبلیغ ہے یہ بدعت ہے

وسوسه = تبلیغی جماعت کا جو طریقہ تبلیغ ہے یہ حضورصلے الله علیہ وسلم اورخیرُالقرون کے زمانہ میں نہیں ملتا لہذا یہ مُروجہ تبلیغی طریقہ بدعت ہے ۰

جواب = کتاب وسنت کی تبلیغ اور كلمة الحق کی دعوت کی اشاعت کرنا فرض کفایہ هے ، اور پهر کتاب وسنت اور دین اسلام کی دعوت وتبلیغ کا کوئ متعین ومخصوص طریقہ شریعت نے مقر ر نہیں کیا کہ اس خاص طریقہ کے علاوه دعوت وتبلیغ جائز نہ هو ، بلکہ حالات وزمانہ وماحول کے لحاظ کے سے تبلیغ دین کے طریقے مختلف ہوتے رہے ہیں ، لہذا کسی بهی زمانہ میں بهی تبلیغ شریعت کا کوئ متعین وخاص طریقہ ووسیلہ نہیں رها ، بلکہ علماء دین وصُلحاء امت نے اپنے زمانہ وحالات وماحول کے جوطریقہ و وسیلہ مناسب سمجها اس کو اختیارکیا ، کیونکہ شریعت نے تبلیغ کے لیئے جائز ذرائع و وسائل کے استعمال پرکوئ پابندی نہیں لگائ ، لہذا یہ کہنا کہ تبلیغ کا فلاں طریقہ سنت ہے فلاں طریقہ بدعت ہے فلاں طریقہ جائز ہے فلاں ناجائز ہے ، یہ اعتراض ایک جاہل آدمی ہی کرسکتا ہے جس کو تاریخ اسلام اوراسلاف کی سیرت کا کچهہ علم نہیں ہے چہ جائیکہ قرآن وحدیث کا کچهہ علم رکهتا هو ، لہذا یہ وسوسہ واشکال محض باطل اورجاہلانہ سوچ کا نتیجہ ہے ۰

No comments:

Post a Comment