تازہ ترین تحریریں

Thursday, 13 September 2012

امام ابوحنیفہ رحمہ الله تابعی نہیں تهے


یہ باطل وسوسہ بھی فرقہ اہل حدیث کے جہلاء نےامام اعظم ؒ کے ساتھ بغض وعناد کی بناء پر مشہورکیا ، جبکہ اہل علم کے نزدیک یہ وسوسہ بھی باطل وکاذب ہے۔
یاد رکھیں کہ جمہور محدثین کے نزدیک محض کسی صحابی کی ملاقات اور رویت سے آدمی تابعی بن جاتا ہے ، اس میں صحابی کی صحبت میں ایک مدت تک بیٹھنا شرط نہیں ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ الله نے (شرح النخبہ) میں فرمایا (ہذٰا ہوالمختار) یہی بات صحیح ومختارہے۔
امام اعظم رحمہ الله کو بعض صحابہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے ، اور امام اعظم رحمہ الله کا حضرت انس رضی الله عنہ سے ملاقات کو اور آپ کی تابعی ہونے کو محدثین اور اہل علم کی ایک بڑی جماعت نے نقل کیا ہے۔

1.    ابن سعد  ؒنے اپنی کتاب ( الطبقات ) میں۔

2.    حافظ ذہبی ؒنے اپنی کتاب (تذکره الحفاظ ) میں۔

3.   حافظ ابن حجر ؒنے اپنی کتاب ( تہذیب التہذیب ) میں اور اسی طرح ایک فتوی میں بھی جس کو امام سیوطی ؒنے (تبییض الصحیفہ ) میں نقل کیا ہے ۔

4.     حافظ عراقی  ؒ۔

5.    امام دارقطنی  ؒ۔

6.    امام ابومعشرعبدالکریم بن عبدالصمد الطبری المقری الشافعی ؒ ۔

7.     امام سیوطی ؒ۔

8.    حافظ ابوالحجاج المِزی ؒ ۔

9.    حافظ ابن الجوزی ؒ ۔

10.    حافظ ابن عبدالبر ؒ۔

11.   حافظ السمعانی  ؒ۔

12.    امام نووی  ؒ۔

13.   حافظ عبدالغنی المقدسی  ؒ۔

14.   امام جزری  ؒ۔

15.   امام تُور بِشتی ؒ۔

16.   امام سراج الدین عمربن رسلان البُلقینی ؒ   اپنے زمانہ کے شیخ الاسلام ہیں اور حافظ ابن حجر  ؒکے شیخ ہیں ۔

17.  امام یافعی شافعی ؒ ۔

18.  علامہ ابن حجرمکی شافعی ؒ ۔

19.   علامہ احمد قسطلانی   ؒ۔ 
20. علامہ بدرالدین العینی ، وغیرہم رحمہم الله تعالی اجمعین

بطورمثال اہل سنت والجماعت کے چند مستند ومعتمد ائمہ کے نام میں نے ذکرکئے  ہیں ، ان سب جلیل القدر ائمہ کرام نے امام اعظم رحمہ الله کو تابعی قراردیا ہے ، اب ان حضرات ائمہ کی بات حق وسچ ہے یا انگریزی دور مین بنایا ہوا جدید فرقہ اہل حدیث میں شامل جہلاء کا وسوسہ اور جھوٹ ؟؟

No comments:

Post a Comment