تازہ ترین تحریریں

Thursday 13 September 2012

کیا فقہ حنفی کا هرمسئلہ سند کے ساتهہ امام ابوحنیفہ سے ثابت ہے

یہ وسوسہ بھی عوام میں پھیلایا جاتا ہے ، صرف اور صرف امام ابوحنیفہ کے ساتھ بغض کی وجہ سے ، آپ کبھی بھی نام نہاد فرقہ اہل حدیث میں شامل جہلاء کی زبانی فقہ شافعی ، فقہ مالکی ، فقہ حنبلی ، کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے کیونکہ ان کا مقصد ومشن امام ابوحنیفہ ؒ اور فقہ حنفی کی مخالفت ہے ، کیونکہ یہ فرقہ شاذه اسی کام کے لئے  ہندوستان میں پیدا کیا گیا ۔
باقی مذکوره بالا وسوسہ کا جواب یہ ہے کہ الحمد لله فقہ حنفی کا ہرمفتی بہ اورمعمول بہا مسئلہ سند ودلیل کے ساتھ ثابت ہے ، اور سند سے بھی زیاده مضبوط وقوی دلیل تواتر ہے ، اور اہل سنت کے نزدیک یہ بات متواتر ہے کہ فقہ حنفی کے مسائل واجتہادات امام ابوحنیفہؒ اورآپ کے تلامذه کے ہیں۔ 
علماء امت نے مذاہب اربعہ کے مسائل پرمشتمل مستقل کتب لکھی ہیں ، مثال کے طور پر کتاب ( بداية المجتهد ونهاية المقتصد ) علامہ القاضی ابی الوليد ابن رشد القرطبی المالکی ؒکی ہے ، اس میں مذاہب اربعہ کے تمام مسائل دلائل کے ساتھ موجود ہیں ، اوراس باب میں یہ کتاب انتہائی بہترین اورمقبول کتاب ہے ، اسی طرح ایک کتاب ( الفقه على المذاهب الأربعة) علامہ عبد الرحمن الجزيري کی ہے ، اسی طرح ایک کتاب (رحمة الأمة في اختلاف الأئمة) علامہ محمد بن عبدالرحمن بن الحسين القرشی الشافعی الدمشقی کی ہے ،اسی طرح امام شعرانی کی کتاب ( المیزان ) وغیرذالک۔
اسی طرح بہت سارے کتب ورسائل علماء اہل سنت کے موجود ہیں جس میں مذاہب اربعہ کے مسائل موجود ہیں اسی لئے علماء اہل سنت متاخرین ومتقدمین ( اگلے پچھلے ) سلف وخلف سب دیگرائمہ کے ساتھ امام اعظم ابوحنیفہؒ   کا مذہب اور اقوال ومسائل بھی نقل کرتے ہیں ،معلوم ہوا امام اعظم ابوحنیفہؒ  کے بارے میں یہ وسوسہ کہ فقہ حنفی کا ہرمسئلہ سند کے ساتھ امام ابوحنیفہ ؒسے ثابت نہیں ہے بالکل باطل وفاسد ہے ، اور ہم اس وسوسہ کے پھیلانے والے نام نہاد فرقہ اہل حدیث کے جہلاء سے سوال کرتے ہیں کہ تم قرآن مجید کی ہر ہر آیت حضورﷺ سے سند کے ساتھ ثابت کرو۔ الحمد سے والناس تک پڑهتے جاؤ  اور ایک ایک آیت کی سند بھی پیش کرتے جاؤ ، نام نہاد فرقہ اہل حدیث کے اگلے پچھلے سب جمع ہوجائیں تب بھی پیش نہیں کرسکتے ، اگرنام نہاد فرقہ اہل حدیث کے یہاں تواتر کی کوئی حیثیت نہیں ہے صرف سند ضروری ہے توپھرسارے قرآن کا کیا کروگے ؟؟ لہذا ہم کہتے ہیں کہ قرآن مجید کی ایک ایک حرف ایک ایک آیت محفوظ ہے اورثابت بالتواتر ہے ، بعینہ اسی طرح فقہ حنفی کے مسائل تواترکے ساتھ ثابت ہیں ، اورالحمد لله دلائل کے اعتبارسے فقہ حنفی اقرب الی الکتاب والسنہ ہے ، اور اس بات کا اقرار صرف علماء احناف ہی نہیں بلکہ غیرعلماء احناف نے بھی کیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment