تازہ ترین تحریریں

Sunday, 16 September 2012

تبلیغی جماعت والے صرف مسلمانوں کے پاس جاتے هیں

وسوسه = تبلیغی جماعت والے صرف مسلمانوں کے پاس جاتے هیں کفارکوکیوں تبلیغ نہیں کرتے ؟ ۰

جواب = تبلیغی جماعت کا یہ عظیم کام صرف مسلمانوں کے لیئے خاص نہیں هے ، بلکہ دعوة وتبليغ کی اس بابرکت تحریک سے الله تعالی نے بے شمارغیرمسلموں کوبهی دولت ایمان سے سرفرازفرمایا هے ، اوراگربالفرض هم یہ تسلیم کرلیں کہ تبلیغی جماعت والے کفارکودعوت نہیں دیتے تواس میں کوئ خلاف شرع بات نہیں هے ، بلکہ اس عمل کے ثبوت میں بهی احادیث کثیره موجود هیں ، مثلا حضور صلى الله عليه وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضي الله عنه کو یمن بهیجا ، اسی طرح حضرت عمر رضي الله عنه کے عهد مبارک میں حضرت عبدالله بن مسعود رضي الله عنه کو جماعت صحابہ کے ساتهہ کوفہ کی طرف روانہ کیا ، حضرت مُعقِل بن یسار،حضرت عبدالله بن مُغفل ، حضرت عمران بن حُصین رضي الله عنهم بصره کی طرف تشریف لے گئے ، اورحضرت عُباده بن صامت رضي الله عنه شام کی طرف گئے ، وغیرذالک
اوریہ سب اسفاراهل اسلام کودعوت کے لیئے تهے ۰

اورپهرمزید یہ کہ آج مسلمانوں کا کیاحال هے ؟ هرعام وخاص جانتا هے ، اس لیئے سب سے پہلے تومسلمانوں کی اصلاح وارشاد ضروری هے ، پہلے مسلمان تو مکمل دین پرعمل کرنے والے بن جائیں ، کیا آج سب مسلمان حضور صلی الله علیہ وسلم کی اسوه حسنہ کا کامل نمونہ هیں ؟ کتنے مسلمان هیں جو اور تو اور نمازجیسا اهم فریضہ اور دین اسلام کے اس بنیادی رکن سے بهی بے خبروغافل هیں ، اورحتی کہ ایسے مسلمانوں کی بهی کثرت هے جوکلمہ طیبہ صحیح طورپر پڑهہ بهی نہیں سکتے ، توایسے مسلمانوں کا فکرکون کرے گا ؟؟ اسی طرح مسلمانوں میں دعوت قبول کرنے کی امید بهی زیاده هے ، لہذا جوغیرمسلموں کوتبلیغ کرنا چاهتے هیں توضرور کریں ، لیکن تبلیغی جماعت پرمحض اعتراض کرنا ٹهیک نہیں هے ۰

No comments:

Post a Comment