تازہ ترین تحریریں

Thursday, 13 September 2012

کیا فرقہ جدید غیر مقلدین اہلِ سنت ہیں

سوال = کیا فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث وغیرمقلدین کے ساتهہ اهل حق اهل سنت والجماعت کا صرف فروعی وجزئ اختلاف هے یا اصولی اختلاف هے ؟
جواب = اس سوال کا جواب امامنا ومولانا العلامة المحقق الكبيرالمفسرالعظیم الفقيه الجلیل والبحاثة المدقق الثبت الحجة المحدث الأصولي البارع الأديب المؤرخ الزاهد الصوفی حكيم الأمة مجد د الملة الشاه أشرف علي التهانوي نورالله ومرقده کی زبانی نقل کرتا هوں
حضرت حكيم الأمة مجد د الملة الشاه أشرف علي التهانوي رحمہ الله ایک سوال کے جواب میں لکهتے هیں کہ

همارا نزاع غیرمقلدوں سے بوجہ اختلاف فروع وجزئیات کے نہیں هے اگریہ وجہ هوتی تو حنفیہ ، شافعیہ ، کی کبهی نہ بنتی ، لڑائ دنگہ رها کرتا ، حالانکہ صلح واتحاد رها ، بلکہ نزاع ان لوگوں (( فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث وغیرمقلدین )) سے اصول میں هوگیا هے ،
کیونکہ سلف صالحین کو خصوصا امام اعظم علیه الرحمة کوطعن وتشنیع کے ساتهہ ذکرکرتے هیں ، اورچارنکاح سے زیاده جائزرکهتے هیں ، اورحضرت عمر رضی الله عنہ کو درباره تراویح کے بدعتی بتلاتے هیں ، (( معاذالله ))
اورمُقلدوں کومشرک سمجهہ کرمقابلہ میں اپنالقب مُوحِّد رکهتے هیں ، اور تقلید ائمہ کو مثل رسم جاهلان عرب کی کہتے هیں کہ وه کہا کرتے تهے " وَجَدناَ عَليْهِ آبَائنَا " معاذالله أسـتغفرالله ، خدا تعالی کوعرش پربیٹها هوا مانتے هیں ، فقہ کی کتابوں کو اسباب گمراهی سمجهتے هیں ، اورفقهاء کومُخالف سنت ٹهیراتے هیں ، اور همیشہ جویائے فساد وفتنہ انگیزی رہتے هیں ، على هذا القياس بہت سے عقائد باطلہ رکهتے هیں کہ تفصیل وتشریح اس کی طویل هے ، اورمحتاج بیان نہیں ،
بہت بندگان خدا پرظاهر هے ، خاص کرجوصاحب ان کی تصنیفات کوملاحظہ فرمائیں ان پریہ اظہرمن الشمس (سورج سے زیاده واضح ) هوجائے گا ، پهراس پرعادت تقیہ کی هے موقع پرچهپ جاتے هیں ، اکثرباتوں سے مُکرجاتے هیں اورمُتکبرهوجاتے هیں ، پس بوُجوه مذکوره (یعنی مذکوره بالا وجوهات کی بنا پر) ان سے احتیاط سب اموردینی ودُنیاوی میں بہترمعلوم هوتی هے ، باقی لڑنا جهگڑنا کسی سے اچها نہیں کہ انجام اس کا بجزخرابی کے کچهہ نہیں هوتا ، اورمخالف مُخاصم (جهگڑاکرنے والا ) جهگڑنے سے راه پرنہیں آتا ، توپهر تکراربے فائده سے کیا حاصل ،
قال الله تعالى يأيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل اذاهتديتم الاية
ولله ولي التوفيق والسلام على من اتبع الهدى ٠اهــ
(( امداد الفتـاوى معروف به فتـاوى أشـرفيه جلد چهارم صفحه 562 ، والعنوان من اختياري أما الجواب فهومنقول بألفاظه ))
حضرت حكيم الأمة مجد د الملة الشاه أشرف علي التهانوي رحمہ الله کا یہ مبنی برحقیقت تبصره وکلام فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث وغیرمقلدین کی حقیقی تصویر هے ، اورحضرت حكيم الأمة رحمہ الله اس فرقہ کے یہ عقائد واحوال اپنے زمانہ میں بیان کر رهے هیں ، اورآج تویہ فرقہ کئ فرقوں کا مجموعہ بننے کے ساتهہ ساتهہ عقائد ومسائل کے اعتبارسے بہت مختلف هوگیا هے ، جیسا کہ اس فرقہ کا لٹریچر پڑهنے والے حضرات خوب جانتے هیں ۰

No comments:

Post a Comment