وسوسه = علماء دیوبند " تـَصَـوُّر شَـيـْخ " کا عقیده رکهتے هیں جوکہ ایک گمراه کن اور شرکیہ عقیده هے ۰
جواب = یہ وسوسہ بهی گذشتہ وساوس کی طرح محض کذب وفریب هے ، اورعوام الناس کو ورغلانے کے لیئے هربات کا نام عقیده رکهہ دیتے هیں اور اس کو علماء دیوبند کی طرف منسوب کردیتے هیں ، اب عوام کی اتنی ذهنی وفکری صلاحیت توهوتی نہیں کہ ان جہلاء سے پوچهہ سکیں کہ علماء دیوبند نے کہاں اورکس کتاب میں لکها هے کہ " تـَصَـوُّر شَـيـْخ " همارا بنیادی عقیده هے ؟؟ بس ان جہلاء کے پهیلائے هوئے وساوس کو یاد کرکے هانکتے رهتے هیں ، ضد وتعصب وجہالت وعداوت کے مریض اسی طرح کے کام کرتے هیں ،
حتی کہ " تـَصَـوُّر شَـيـْخ " کا شغل صوفیہ ومشائخ کے یہاں بهی زوائد
( غیرضروری ) مسائل میں هے ، لیکن ان جہلاء نے اس کوعلماء دیوبند کا عقیده قراردیا ، اب اس طرزعمل کوکیا کہیں جهوٹ وجہالت یاعداوت وتعصب ؟؟
خوب یاد رکهیں کہ " تـَصَـوُّر شَـيـْخ " مشائخ تصوف کے یہاں محض ایک غیرضروری شغل کا نام هے ، لہذا اس کوعلماء دیوبند کا عقیده کہنا خالص جهوٹ ودهوکہ وفریب کے سوا کچهہ نہیں هے ،
حتی کہ اس کوبهی اکابرعلماء دیوبند نے عوام کے لیئے سخت مضرقراردیا هے ، اور شیخ العرب والعجم حضرت حسین احمد مدنی رحمہ الله فرماتے هیں کہ
اس شغل " تـَصَـوُّر شَـيـْخ " میں متاخرین صوفیہ نے بہت غلو( حدسے تجاوز)
کیا اورشرک تک نوبت پہنچی ، لہذا متاخرین علماء نے اس کومنع فرمایا ، اب متاخرین علماء کے قول پرعمل کرنا چائیے ، اس شغل " تـَصَـوُّر شَـيـْخ " کی کوئ ضرورت نہیں ۰ ( منتخب مکتوبات شیخ الاسلام ص 323 )
اوریہی بات دیگراکابرنے بهی کہی هے ، لیکن فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث میں شامل چند جہلاء کی اداکاری کوداد دیجیئے کہ جس شغل " تـَصَـوُّر شَـيـْخ " کو اکابرعلماء دیوبند مضر وممنوع وغیرضروری قرار دے رهے ، یہ لوگ اس کو اکابرعلماء دیوبند کا عقیده ونظریہ کہ کران پرشرک وضلالت کے فتوے جهاڑ رهے هیں ، اب اس طرزعمل کوکیا کہیں جهوٹ وجہالت یاعداوت وتعصب ؟؟
الله تعالی عوام الناس کوان وساوس سے محفوظ رکهے ۰
تازہ ترین تحریریں
Thursday, 13 September 2012
علماء دیوبند "تصورِ شیخ" کا عقیده رکهتے هیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment